Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط سِوُم)
47 - 49
تعلیمات کی شمع جلا دی ہے جس سے نوجوان نسل میں  اِسلا م کی روشنی پھیل رہی ہے۔ جہاں  نوجوان فلمیں  اور ڈرامے دیکھتے تھے وہاں  مَدَنی چینل کے ذریعے علماء کرام کے بیانا ت اور مقدس مَحافل سے سرکارِ دوعالم صلّی اللہ تعالیٰ علیہ و اٰلہٖ و سلّم کے عِشق میں  ڈُوبی ہوئی نعتیں  سُننے کا موقع ملتا ہے۔دعوتِ اسلامی نے مَدَنی چینل کھول کر عالمِ کفر کی طر ف سے ہونے والے حملوں  کا بھرپور جواب دیا ہے۔ دُعا ہے اللہ عَزَّوَجَلَّ اہلسنّت وجماعت کے علماء میں  اتحاد اور اتفاق عطا فرما کر منظّم ہونے کی توفیقِ دے اور اللہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کو چار دانگ عالم میں  سرخرو فرمائے اور اِس کے پیغام کی روشنی ہر سُو عام ہوجائے،آمین ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(187)حضرت مولانامحمد اسماعیل مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(فاضل جامعہ اسلامیہ خطیب مسجد Mسیکٹر، D.H.A  مرکزالاولیاء لاہور ،پاکستان)
	دورِ جدید میں  آلات ِ جدیدہ کو صحیح مصرف میں  لانا یقیناً ایک قابلِ تَحسین قَدم ہے۔ مَدَنی چینل اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اس پُرفِتن دور میں  اِصلاحِ عقائد و اَعمال کے لیے جو پُر خلوص کاوشیں  سَر انجام دے رہا ہے، ربِّ مُحمَّد صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ