Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط سِوُم)
46 - 49
قیام عمل میں  آچکا ہے تو یوں  لگا جیسے اہلسنّت وجماعت کی دیرنہ خواہش پوری ہو گئی، دعوتِ اسلامی اور امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی سر پرستی میں  تحریری،تبلیغی و تدریسی میدان میں پیش رفت پہلے ہی نمایاں اور قابلِ رشک ہے۔اب اِنْ شَائَ اللہُ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل کے ذریعے تجدید و احیائے دین اور فروغِ عشقِ رسُول  صلّی اللہ تعالیٰ علیہ و اٰلہٖ و سلّم  کا کام مزید بڑھے گا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(186)حضرت مولانا قاری غلام حبیب قمر سیالوی ؔ مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جَامع مسجد گلزار ِ مدینہ کیر کوٹ لاہور کینٹ،پاکستان )
	آج کے پُرفِتن دور میں  جہاں  نفسانفسی کا عالم ہے، انسان انسان سے دُور ہے، لوگ مادیت پرستی میں  اِس قَدر غَرق ہیں  کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ  اور اُس کے رسُول صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّمکو بھول گئے ہیں اور جہاں  نوجوانوں  کو گمراہ کرنے کے لیے نِت نئے طریقے اور نَئے حَربے استعمال کیے جارہے ہیں  اِس تَارِیک دور میں  دعوتِ اسلامی جو کہ پہلے ہی مؤثر انداز سے دینِ اسلام کی تبلیغی خِدمات سَر اَنجام دے رہی تھی اِس نے مَدَنی چینل کا آغاز کرکے نوجوان نَسل کے لیے اِسلامی