Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط سِوُم)
45 - 49
ہے تو اس کی سرکوبی کے لیے مجدّد الف ثانی قدّس سرّہ النورانی ،پیر مہر علی رحمۃ اللہ علیہ اور مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری دامت برکا تہم العالیہ جیسی ہستیاں  بھی تائید الٰہی کی صورت میں  معرض وجود میں  تشریف لاتی ہیں۔ دعوت اسلامی جو کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اہلسنّت و جماعت ہی کی ایک اہم شاخ ہے نے نہایت پر اثر انداز میں  اَمْرٌ بِالْمَعْرُوفِ وَ نَہْیٌ عَنِ الْمُنْکَر کی اہم ذِمَّہ داری سنبھالی ہے ،اس کا ایک اہم انداز اور سرگرم عمل بین الاعوام حصہ اورانداز اور مؤثر ذریعہ وہ مَدَنی چینل ہے جو دور حاضرکی ضرورت کے نہ صرف عین مطابق ہے بلکہ یہ تبلیغ و تدریس کا ایک عملی اور نظری عمل کا کامیاب ترین حصہ ہے۔ یقینا اس ذریعہ سے بے شمار گمراہ لوگ حق راست پر آئے ہیں  اورمزید آئیں  گے ۔ 
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(185)حضرت صاحبزادہ احمد مسعود چشتی فاروقی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(ولی عہد سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ پاکپتن شریف ، چیئرمین تحریک فیضان فریدیہ پاکستان )
	دعوتِ اسلامی کے چند احباب کی زبانی جب معلوم ہوا کہ رمضان المبارک 1429ھ سے ہماری چہیتی تحریک دعوتِ اسلامی کے اپنے مَدَنی چینل کا