Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط سِوُم)
44 - 49
سُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک کے پلیٹ فارم پر نوجوانوں  کو جمع کیا، محبتِ رسول صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کا وہ درس دیا جو اعلیٰ حضرت امام احمد رضاخان  علیہ رحمۃ الرحمٰن نے دیا۔  اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ صحرائے مدینہ سنتّوں  بھرے تین روزہ بین الاقوامی اجتماع میں  حاضری کی سَعادت نصیب ہوئی اور مَدَنی چینل کو دیکھ کر دِل باغ باغ ہو گیا کہ پوری دنیا میں بانی ٔدعوتِ اسلامی امیر اَہلسنّت حضرت علّامہ مولیٰنا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ کا بیان جاری ہے اور بالخصوص وہ نوجوان جو ہروقت عریانی و فَحاشی کے چینل دیکھ کر اپنی زندگیوں  کو تباہ کر چکے ہیں  ، اِنْ شَاءَ اللہُ عَزَّوَجَلَّ یہ چینل ان کی زندگیوں  میں  انقلاب پیدا کرکے انہیں  نبی کریم صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کا غلام بنادے گا۔اللہ تعالیٰ مَدَنی چینل کو مزید ترقی عطا فرمائے۔ 
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(184)ا  ستاذ العلماء حضرت مولاناغلام یٰسین پاکپتنی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(ناظم اعلیٰ جماعت اہل سنت قبولہ شریف ،مدرس مدرسہ حنفیہ نظامیہ عظمت الاسلام عارف والا ضلع پاکپتن شریف ،پاکستان )
	جب بھی باطل شیطان ،فرعون اور فحاشی و عریانی کی صورت میں  سر اٹھاتا