Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط سِوُم)
43 - 49
اولیاء و دیگر پروگرامز کے متعلق سن کر دِلی مسرت ہوئی کہ "دیر آیددُرُست آید" (دیرسے آئے درست آئے)کے مصداق دعوت اسلامی کے ذمہ داران خصوصاً امیر اہلسنّت حضرت مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ کی کوششوں  سے اہلسنّت کے عقائد واعمال کی ترویج و اشاعت ہورہی ہے خصوصاً گھروں  میں  ساٹھ فیصد آبادی عورتوں  کی اور طبقۂ امراء جو مسجد و مدرسہ اور دینی پروگراموں  سے دور رہتا تھا، ان تک  مَدَنی چینل کا پیغام پَہُنچ رہا ہے۔ تغیر زمانہ کے تحت بُرائی کے مقابلہ میں  ایک اچھے چینل کا چلنا یقینا دینی طبقہ اور دنیا دار وں  کے لیے بھی دین و دنیا کے فائدے کا باعث بنے گا۔ 
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(183)حضرت مولانامحمدحافظ رشید ساجد مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد دارالسلام حنفیہ عارف آباد بلال ٹاؤن بیدیاں  روڈمرکز الاولیاء لاہور کینٹ،پاکستان)
	اللہ عَزَّوَجَلَّکا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ جس نے اُمت مصطفٰیصلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم پر خاص کرم کیا کہ اَیسے دور میں  جب بعض لوگوں  نے اِسلام کے نام پر مسلمانوں  کے ایمان پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش تیز کردی تھیں ، دعوت اسلامی قرآن و