امیر اَہلسنّت حضرت علّامہ مولیٰنا ابوبلال محمدالیاس عطارؔ قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ کے لیے دل کی اَتھاہ گہرائیوں سے دُعا نکلتی ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ اِن کی عمر دراز فرمائے اور اِن کو زیادہ سے زیادہ محنت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ،آمین۔ اس دفعہ مجھے دعوتِ اسلامی کے سالانہ اجتماع ملتان شریف میں شرکت کا موقع ملا۔ وہاں کے انتظامات اور لوگوں کی لاکھوں تعداد دیکھ کر حیران رہ گیا اور دعوتِ اسلامی کے عروج کے لیے مزید دل سے دُعائیں نکلیں۔مَدَنی چینل دینِ اسلام کی تبلیغ کا جدید اور مؤثر ذریعہ ہے جس سے دُنیا مستفید ہورہی ہے۔ یہ چینل دعوتِ اسلامی کی خدمات کو چار چاند لگادے گا۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس طرح کے مزید اقدامات اُٹھانے کی توفیق عطا فرمائے جس سے دنیا میں اسلام کی تعلیم عام ہوتی رہے، آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(182)حضرت مولانا حافظ قاری غلام یٰسین فریدی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب و ا مام جامع مسجد غلہ منڈی عارف والا ضلع پاکپتن شریف، پاکستان )
دعوتِ اسلامی کا مَدَنی چینل فیضانِ مدینہ میں دیکھنے کا اِتِّفاق ہوا اور مبلّغینِ دعوت اسلامی کی زبانی مختلف موضوعات پر مثلاً فیضان حدیث ، فیضان