Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط سِوُم)
41 - 49
بندے اوراپنے محبوب صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّمکے عاشقِ صادق شیخ طریقت امیر اہلسنّت حضرت مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ کو عطا فرمایا۔ آپ ایک جامع شخصیت ہیں ، دردِدین سے بھرا ہوا دل رکھتے ہیں ، آپ کی پُرخلوص کوششوں  سے دنیا کے بیشتر ملکوں  میں  خوب دین کا کام ہو رہا ہے۔ ہر طرف سُنَّت کی بہاریں  ہیں۔ آپ فرماتے ہیں : میرا مقصد زندگی یہ ہے کہ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں  کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے اور اللہ عزوجل کا وعدہ ہے، میرے بندے جو خواہش کریں  میں  پوری کرتا ہوں  ۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کی اس تمنا کو پورا کیا اور مَدَنی چینل کی ترکیب ہوئی۔ مَدَنی چینل اشاعتِ دین کا ایک مضبوط ترین ذریعہ ہے، اللہ تعالیٰ اس مَدَنی چینل کو قبولِ عام فرمائے، آمین۔ 
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(181)حضرت مولانامحمد غلام رسول مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( ناظم اعلیٰ جامعہ غوثیہ ضیاء القرآن کیر کوٹ مرکز الاولیاء لاہور کینٹ،پاکستان)
	دعوتِ اسلامی کی تبلیغی خدمات اور کاوشوں  کو دیکھ کر دعوتِ اسلامی کے بانی،