اللہ تعالیٰ اس چینل کو بَرَکت سے نوازے ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(151)حضرت پیرسیِّد غلام دستگیر محی الدین انور جیلانی قادری صدیقی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( دربار عالیہ قادریہ فاضلیہ جیلانیہ کوٹ شریف محلہ چڑھ جیلانی چوک کمالیہ دارالسلام (ٹوبہ) پاکستان)
آپ کا مَدَنی چینل قابلِ تعریف ہے اللہ کریم حضور غوث پاک علیہ رحمۃ اللہ السلام کے صدقے اِس کو جاری و ساری رکھے اور یہ چینل دشمنان حق میں زہر ہلاہل ثابت ہو۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(152)حضرت مولانامفتی محمدنعیم اختر نقشبندی رضوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خلیفۂ مجاز حضور حبیب میاں خانقاہ رضویہ بریلی شریف،مفتی ومہتمم دارالعلوم حبیبیہ رضویہ مرکزی جامع مسجدغلہ منڈی کامونکی ضلع گوجرانوالہ، پاکستان)
فی زمانہ تبلیغ ِدِین کے لیے جو مروّجہ وَسائل ہیں اُن میں کُتب و رسائل ، ٹی وی چینلز ہیں اگر اُسے مقاصدِحسنہ کے لیے اِستعمال کیا جائے اور شَرعی حدود میں رہتے ہوئے اِستعمال ہوں۔ اِسلامی تعلیمات کے فروغ اور معیار کے لیے دعوتِ