اسلامی کے مَدَنی چینل کا آغاز خوش آئندہ قدم ہے۔ اُمید کی جاسکتی ہے کہ اِس کے ذریعہ حق کی آواز بلند ہوگی اور عَوام اِس کے مثبت اَثرات پائیں گے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّحَامی و ناصر ہو۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(153)حضرت شیخ الحدیث مفتی ابوالاسد محمد اللہ دتہ نقشبندی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(سابقہ خطیب جامع مسجددربار خواجہ عبدالعزیز مکی رضی اللہ عنہ پاکپتن شریف، پاکستان)
تبلیغ قرآن وسُنَّت کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی جو کہ غیر سیاسی ہے اور صلوٰۃ و سُنَّت کی ایک عرصہ سے بے لوث خدمت کر رہی ہے، پہلے ہی اس تحریک کی مساعی قابلِ صد تعریف ہیں اور اب مَدَنی چینل نیکی کی ترویج و اشاعت کیلئے ایک شاندار اضافہ ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(154)استاذالعلماء حضرت مولانا حافظ بشیر احمد فردوسی گولڑوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(بانی ومہتمم الجامعۃ الفردوس حاصل پورضلع بہاولپور،پاکستان)
قرآن مجید نے اُمت ِ مسلمہ کو ’’خَیْرَاُمَّۃٍ‘‘ فرمایا اور اس کی صفت یوں بیان