Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط سِوُم)
17 - 49
اور اِصلاح معاشرہ کی کامیاب سعی بھی۔مَیں  سمجھتا ہوں  کہ سارے شُعبہ جات ایک طرف اور یہ مَدَنی چینل ایک طرف ۔مزید یہ کہ مسلمانوں  کی کثیر تعداد بانیٔ دعوت اسلامی، امیر اہلسنّت مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری مدظلہ العالی کی زِیارت کی خواہاں  تھی مَدَنی چینل نے اس حسرت کو بھی پورا کر دیا ۔اللہ  عزوجل مَدَنی چینل کو دن دُگنی رات چوگنی ترقی عطا فرما ئے ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(149) حضرت پیر منظور اللطیف قمر قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(صدر جما عت اہلسنّت و تنظیم المساجد و مدار س اہلسنّت کمالیہ ،ضلع دارالسلام(ٹوبہ) ،پاکستان )
	انہوں  نے مَدَنی چینل کے بارے میں  حضرت مولانا محمد صادق سیالوی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی کے مذکورہ تأثرات پر تائیدی دستخط فرما ئے ہیں  ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(150) خلیفہ قطب مدینہ حضرت مولاناسیدابوالنصرمنظور احمدشاہ   مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(بانی ومہتمم جامعہ فریدیہ للبنین والبنات، ساہیوال، پاکستان)
	مَدَنی چینل کا اِجراء ٹی وی کے ماحول میں  ایک اچھا قدم ہے،