Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط دُوُم)
47 - 48
فدائیانِ رسول صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم  پر مشتمل افراد کا ایک ایسا حسین گلدستہ ہے جن کو دیکھ کرسبز گنبد کی ہریالی یاد آجاتی ہے اور امیر اہلسنّت، قائدِ اہل سنت پیر طریقت رہبرِ شریعت ابوبلال حضرت مولانا الیاس عطار قادری عمّ فیوضُہٗکی ذات مخلوقِ خدا عزوجل کیلئے ایک عظیم نعمت ہے، اللہ تعالیٰ انکی زندگی دراز فرمائے جنہوں  نے بہت ساری زندگیوں  کو دین کی روح عطا کی ہے۔عوام میں  کافی دیر سے اس بات کی ضرورت کو محسوس کیا جارہا تھا کہ حضرت صاحب کی آواز کے ساتھ ساتھ انکی زیارت بھی ہو تو لذت وکیف میں  بے حد اضافہ ہوتا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ وہ کمی مَدَنی چینل نے پوری کردی ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب!		صلَّی اﷲ تعالٰی علٰی محمّد 
(132) حضرت مولاناقاری صدیق الرحمن مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب و امام مسجد النور ، ہاروروڈنیوپورٹ برطانیہ)
	مَدَنی بھائی U.Kمیں  ماشاءَ اللہ بہت اچھا کام کررہے ہیں  اور مسلمانانِ یو۔کے کو صحیح اسلام پر قائم رکھنے کے لئے کوشاں  ہیں ، سنا ہے کہ آپ نے مَدَنی چینل کا بھی آغاز فرمادیا ہے، برطانیہ میں  اس کی بہت اشد ضرورت