ہے۔مسلمان اپنے عقائد کی حفاظت کے لیے کوشاں ہیں لہٰذا آپ سے مؤدبانہ عرض ہے کہ مسلمانانِ یوکے کی رہنمائی کے لیے سیٹیلائٹ چینل (مَدَنی چینل) جلد شروع کیا جائے تاکہ ہمارے عام مسلمان اس سے فائدہ حاصل کرسکیں اور اپنے عقائد کی حفاظت کرسکیں۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اﷲ تعالٰی علٰی محمّد
(133) حضرت مولانا محمد اکرم سعیدی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم ومدرس خطیب جامع مسجد الفریددار العلوم و جامعہ فریدیہ جناح پارک رحیم یارخان، پاکستان )
رمضان المبار ک میں مَدَنی چینل دیکھا بہت خوشی ہوئی ،میڈیا کے ذ ریعہ مسلک حق کی پرچار کا ایک بہترین ذریعہ ہے مزید تاثرات میں لکھ رہا ہوں مَدَنی مرکز کی طرف سے مجھے خط ملا ہے جس میں تأثرات کے بارے میں کہا گیا ہے وہ مرکز کو بھیجوں گا ۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اﷲ تعالٰی علٰی محمّد
مَدَنی چینل پر دیکھئے !
تلاوتِ قرآن مجید،نعت رسولِ کریم علیہ الصلوۃ والتسلیم،فیضانِ قرآن،فیضانِ کنزالایمان، فیضانِ حدیث، فیضانِ انبیاء علیہم السلام،فیضانِ صحابہ علیہم الرضوان،فیضانِ اولیاء علیہم الرحمہ،شیخ طریقت امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے سنتوں بھرے بیانات، مَدَنی مذاکرے، رقت انگیز دعا، دار الافتاء اہلسنّت، کمسن مبلغ،فیضانِ دعا، روحانی علاج،مَدَنی پھول کے کئی سلسلے۔