کم آتے ہیں لیکن اپنے گھروں میں بیٹھ کر ٹی وی چینل پر معلومات کرتے رہتے ہیں۔ اس لیے U.Kکے عوام کے لیے ٹی وی کا ہونا ضروری ہے۔ اس لیے یوکے اور یورپ کے حضرات کے لیے خصوصاً برطانیہ کے غیور سنی مسلمانوں کے لیے جلدا ز جلد مَدَنی چینل ٹی وی پر جاری فرمایا جائے تاکہ مسلما ن یورپ میں اپنے عقائد کی صحیح طریقہ سے حفاظت کرسکیں ، اللہ تعالیٰ آپ کو ترقیاں عطا فرمائے۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اﷲ تعالٰی علٰی محمّد
(130)حضرت مولانا محمد ضیاء اللہ نورانی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرس جامعہ شہابیہ شیر شاہ ولی احاطہ دولجند،خطیب و امام در بار ِ حضرت شاہ جمال رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اچھرہ مرکزالاولیاء لاہور)
مَدَنی چینل دین ِ اسلام ا ور اہلسنّت کے عقائد کی ترویج کا بہترین ذریعہ اور اَمْرٌبِالْمَعْرُوْفِ وَنَہْیٌ عَنِ الْمُنْکَرکی بہترین عملی صورت ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اﷲ تعالٰی علٰی محمّد
(131)حضرت مولانا حافظ شمس الزمان قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم شمس العلوم جامعہ بلالیہ ،خطیب بلال مسجد بخشی پا رک دارالسلام (ٹوبہ )،پاکستان )
اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی غلامانِ رسول صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّماور