اہلسنّت حضرت مولانا محمد الیاس عطارقادری صاحب کا بیان’’ گھر امن کا گہوارہ کیسے بنے ؟‘‘ بہت اچھا لگا ہے، اسے بار بار مَدَنی چینل پر چلانا چاہئے ۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اﷲ تعالٰی علٰی محمّد
(129) حضرت مولانا حافظ قاری عبدالغفور مصطفائی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(امام مسجد ہال گرین برمنگھمU.K)
اَلْحَمْدُلِلّٰہثُمَّ اَلْحَمْدُلِلّٰہ پوری دنیا میں دعوتِ اسلامی کا کام زور و شور کے ساتھ جاری و ساری ہے، ربُّ العزت مزید ترقیاں عطا فرمائے۔دعوت اسلامی والے خصوصاً اہلِ برطانیہ کے دِلوں میں مَدَنی تاجدار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی عزت و عظمت کے چراغ روشن و منور کررہے ہیں ، اللہ تعالیٰ قبول ومنظور فرمائے، آمین۔ اور مزید مسلمانوں کی رہنمائی کی توفیقِ رفیق و ہمت عطا فرمائے۔ معلوم ہوا ہے کہ اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینلکا دعوتِ اسلامی نے اِجراء فرمادیا ہے جو کہ دین و دنیامیں کامیابی و کامرانی کا آج کے دور میں ایک بہت ہی اَحسن اِقدام ہے۔ آجکل میڈیا کا دور ہے اور مَدَنی چینلکے ذریعے اچھے طریق سے تبلیغ اسلام ہوسکتی ہے۔چونکہ آج کے دور میں عوام الناس مساجد اور مجالس میں بَہُت