جارہے ہیں جس میں عَوَامُ کَالْاَنْعَام بُری طرح پھنستی جارہی ہے، بدعقیدگی کے اس عِفْرِیت کا مقابلہ کرنے کیلئے میڈیا کا سہارا مُثبت انداز میں لے کر دینِ اسلام کی تبلیغ اور عقائدِ حَقّہ کی تَرویج کیلئے عظیم عالمی مذہبی تنظیم ’’دعوتِ اسلامی‘‘ نے مَدَنی چینل کا آغاز کرکے اُمّتِ مسلمہ کی دکھتی ہوئی نبض پر ہاتھ رکھا اور بدعقیدگی کے زہرِ قاتل کیلئے حُسنِ اعتقاد کا تِریاق عقائدِ اہلسنت و جماعت کی صورت میں عام کرنے کی سعی عظیم فرمائی جسکی جتنی تحسین کی جائے کم ہے۔میں اپنے ’’ادارہ جامعہ محمدیہ معینیہ فیصل آباد‘‘ کی طرف سے اس قابلِ قدر اور مؤثر پروگرام کے شروع کرنے پر دعوتِ اسلامی اور حضرت صاحب کو ہدیۂ تبریک پیش کرتاہوں ۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اﷲ تعالٰی علٰی محمّد
(128) حضرت مولانا منظور احمد سعید ی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامع مسجد انوار محمد صادق ٹاؤن رحیم یارخان ،پاکستان )
دعوتِ اسلامی فیضانِ غزالی ٔدوراں حضرت سید سعید احمدکاظمی (رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ)ہے ۔ اللہ عزوجل دعوت اسلامی والوں کی مدد فرمائے ،بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ میں روزانہ مَدَنی چینل دیکھتاہوں ، مَدَنی چینل پر امیر