Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط دُوُم)
43 - 48
خالص دینی پیغام اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ گھرگھر، دنیا کے ہر ہرکونے میں پہنچ جائے گا ۔  دعوت اسلامی نے بہت تھوڑے عرصے میں  دنیا کے کونے کونے میں  دین کا پیغام پہنچایا ہے، مَدَنی چینل پر جو لوگ آتے ہیں  باعمل ،با کردار نظر آتے ہیں  ۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب!		صلَّی اﷲ تعالٰی علٰی محمّد 
(126) حضرت پیر سیدعتیق الرحمٰن شاہ  مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(ابنِ خلیفہ محدث اعظم ہند سید محمدکچھوچھوی علیہ رحمۃ الغنی خطیب جامع مسجد رحمانیہ ابو ظہبی روڈرحیم یارخان،پاکستان) 
	دعوت اِسلامی کا رستہ کوئی نہیں  روک سکتا کیونکہ دعوت اسلامی کے ساتھ اللہ ورسول عزوجل و صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی مدد شامل حال ہے۔ دعوت اسلامی کا مَدَنی چینل کے ذریعے دین کا پیغام عام کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ 
صَلُّوا عَلَی الْحبیب!		صلَّی اﷲ تعالٰی علٰی محمّد 
(127) حضرت مولانامحمد فاروق قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد گلزارِ حبیب ، مدر س جامعہ محمدیہ معینیہ سردارآباد فیصل آباد، پاکستان)
	موجودہ دور میڈیا کا دور سمجھا جاتاہے اور اس دور میں  جہاں  میڈیا کے ذریعے فحاشی وعریانی عام کی جارہی ہے وہاں  بدعقیدگی کے ایسے جال بھی بنائے