Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط دُوُم)
42 - 48
چینل بہت اچھا ہے، اس کی خصوصیت یہ ہے کہ تمام پروگرام شریعت کے مطابق ہوتے ہیں  جن سے بہت سی دینی معلومات میسر ہوتی ہیں  اور نوجوان سر پر عمامے ، بدن پر سنت کا لباس اور چہرے پر داڑھی کے ساتھ جب نظر آتے ہیں  تو دل بہت خوش ہوتا ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب!		صلَّی اﷲ تعالٰی علٰی محمّد 
(124)حضرت مولانا علامہ حافظ حکیم اسحاق سعیدی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامع مسجد برسٹل ٹوٹر ڈاؤن، گرین اسٹریٹ برسٹل ،انگلینڈ)
	مَدَنی چینل کا سن کر بے حد خوشی ہوئی، کروڑوں  عاشقانِ مدینہ شیخِ طریقت مدظلہ العالی کی زِیارت و اِرشاد سے متمتع ہوں  گے۔ اس پرمبارک بادپیش کرتا ہوں۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب!		صلَّی اﷲ تعالٰی علٰی محمّد 
(125) حضرت مولانامحمد اشفاق احمد قادری نقشبندی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیبجامع مسجد 254ایف بلاک سبزہ زار سکیم مرکزالاولیاء لاہور) 
	اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس پر فتن دور میں  مَدَنی چینل نے لوگوں  میں  دینی انقلاب پیدا کردیا ہے۔ مَدَنی چینل کے ذریعے دعوت اسلامی کا