جماعت کی دیرینہ خواہش کی تکمیل کی ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس مَدَنی چینل کو نافع اور مقبول عوام بنائے ۔یقیناً اس سے عشق رسول صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی خوشبوئیں مزید ماحول کو معطر کریں گی۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اﷲ تعالٰی علٰی محمّد
(122) پروفیسر حافظ محمد یعقوب مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ گورنمنٹ ایم اے او کالج مرکزالاولیاء لاہور)
اس دور میں مَدَنی چنیل کا قیام حلقۂ اہلسنّت و جماعت کے لیے مثبت پیش رفت ہے ۔ اس چینل پر وہ حضرات جلوہ گر ہوتے ہیں کہ جوخود صاحبِ عمل ، باکرداراور اخلاق حسنہ کا مجسمہ ہیں ، ان کا کردار و گفتار دوسروں کی نسبت زیادہ مؤثر ہوتا ہے اور قلوب پر زیاد ہ اثر پذیر ہوتا ہے ۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اﷲ تعالٰی علٰی محمّد
(123)حضرت مولانا محمد اکبر مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرس دارالعلوم جامعہ قادریہ ،خطیب جامع مسجد المنھاج گوجر خان ضلع راولپنڈی ،پاکستان)
آپ نے چینل کے بارے میں میری رائے پوچھی بہت شکریہ، آپ کا