کا م ہے جس کے ثمرات بہت زیادہ ہیں اور یہ ایک ایسا چینل ہے جو قرآن وسنت کے اصولوں کی روشنی میں دورِ جدید کی نئی ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے پوری اُمت تک اسلام کا پیغام پہنچارہا ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس چینل کے ذریعے نہ صرف اسلا م کے سچے عقیدے کی ترویج ہوگی بلکہ اسلام کے متعلق غلط عقائد ونظریات کا بھی قلع قمع کیاجاسکے گا۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس مَدَنی چینل کو کامیابی سے ہمکنار کرے اور ان لوگوں کو بھی اپنی رحمت سے نوازے جو اس عظیم برکت والے کام کی ترقی میں مخلصانہ کوشش کررہے ہیں۔
صَلُّوا عَلَی الْحبیب! صلَّی اﷲ تعالٰی علٰی محمّد
(121)حضرت مولاناملک محمد جاوید اقبال کھارا مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(وائس چیئرمین مدارس کونسل پاکستان )
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مَدَنی چینل کا قیام ایک قابلِ تحسین اِقدام ہے۔ عہدِ حاضر میں دینی حلقوں کو بھی ذرائعِ اِبلاغ سے فائدہ اٹھا کر مثبت مذہبی اور روحانی فکر کو عام کرنا چاہیے، امیرِدعوتِ اسلامی حضرت مولانا محمد الیاس عطار قادری صاحب مُدَّظِلُّہُ العَالِی نے اس نیک کام کا آغاز کرکے اہلسنّت و