Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط اول)
45 - 48
	مَدَنی چینلدیکھا، اس دَور میں  فحش و عریانی اور مخرب اخلاق لٹریچر کی فروانی نے پاکیزگی ٔاخلاق اور روحانی اقدار کو سخت مجروح کررکھا ہے۔اس دور میں  مَدَنی چینل پر اسلامی اور دینی امور کو پیش کیا جارہا ہے۔ جس سے عوام اہلسنّت و جماعت ، اسلامی پروگراموں  سے استفادہ کرسکیں  گے۔مدنی ٹی وی پر عقائد و عبادات، اخلاق، معاملات اور معاشرت سے متعلق مسائل کو بڑی تحقیق کے بعد پیش کیا جارہا ہے۔ میری دعا ہے ہم سب اسلامی تعلیمات کو عملی طور پر اپنائیں  اور ایمان کی نعمت سے مالا مال ہوں۔اور امید ہے اس پروگرام سے دینی مدارس کے طلباء اور علماء ، کالج اور اسکولوں  کے طلباء عام مسلمان اور مستورات اسلامی احکامات و مسائل سے مستفید ہوں  گے۔اور اس سلسلہ کو جاری کرنے پر پیر  طریقت مولانا محمد الیاس قادری ضیائی (مد ظلہ العالی)کو ہدیۂ تبریک پیش کرتا ہوں۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 (71) حضرت مولانا پروفیسر عثمان غنی گوندل صاحب مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی
(مُدَرِّس دارالعلوم محمد یہ غوثیہ گلزارطیبہ سرگودھا)
	 دعوتِ اسلامی نے اہلِ سنّت میں  موجود بہت سارے خَلاؤں  کو پُر کیا ، اِن میں  سے ایک بڑا خَلاء جس کو پورا کرنے کی ضرورت تھی اسے مَدَنی چینل