اَلْحَمْدُ لِلّٰہ(عَزَّوَجَلَّ ) مَدَنی چینل کا آغاز میڈیا کے ایسے دور میں اللہ تبارک و تعالیٰ کا اہلِ اسلام کے لیے ایک عظیم تحفہ سے کم نہیں ہے۔ اللہ ربُّ العزت امیر اہل سنت حضرت مولانا محمد الیاس عطّار قادری حَفِظَہُ اللہُ تَعَالیٰ کو خدمت ِ دین کی عمر دراز عطا فرمائے بہت قلیل وقت میں مَدَنی چینل کو جو پذیرائی ملی یقیناً یہ تائید ایزدی اور نبی اکرم نورِ مجسم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنتوں کے احیاء کا فیضان ہے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(69)حضرت مولانا شیخ الحدیث مفتی سید صفدر علی قادری صاحب مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی
(بانی و مہتمم دارالعلوم141 شاہ جمال کالونی اچھرہ لاہور )