Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط اول)
43 - 48
میں  اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اپنے حبیب لبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبوب امت کو بے راہ روی سے بچانے، اِسے راہِ سنت دکھانے اور اس پر چلانے کا عظیم منصب و فریضہ ، ہمارے زمانے کی مشہور و معروف اور ہر دلعزیز دینی و مذہبی، غیرسیاسی شخصیت ، کشتۂ عشقِ ر سالت علیٰ صاحبہاالصلوۃ و السلام محا فظِ دین و ملت ، مُبلِّغ قرآن و سنت ، محسنِ اہلسنّت ، فیاض ملت حضرت امیر اہلسنّت بانی ٔ دعوتِ اسلامی حضرت مولانا محمد الیاس عطّار ضیائی رضوی قادری مدظلہ کو فقط اپنے فضل اور محض اپنے کرم سے عطا فرمایا۔ بلاشبہ’’ذالِکَ فَضْلُ اللہِ یُؤْتِیْہِ مَنْ یَّشَآئُ‘‘ آپ مدظلہ کی تحریر و تقریر سے بِحَمْدِہٖ تَعَالٰیلا تعداد نوجوان ، بچے اور بچیاں  گمراہی سے تائب ہو کر پابندِ سنت بن گئے ہیں۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اب مَدَنی چینل  کی آمد سے بھی یہ سلسلۂ رُشد و ہدایت مزید پلے بڑھے گا اور میڈیا کے ذریعے پھیلنے والی گمراہی کی روک تھام میں  مُمِدّو معاون ثابت ہوگا۔مَیں  مَدَنی چینل کے آغاز پر قبلہ امیر اہلسنّت مدظلہ اور آپ کے ساتھیوں  کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں  ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 (6 8)خطیب ِ اہلسنّت حضرت مولانا محمد اسلم خان نقشبندی صاحب مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی
(خطیب مرکزی جامع مسجد میرپور آزاد کشمیر)