جماعت ’’ دعوتِ اسلامی‘‘ نے اصلاحِ امت کے لیے اپنے اسباب میں ٹی وی کو بھی شامل کرکے اپنے اسلحہ کو جدید اور موثر بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(66) حضرت مولانا ناصر جاوید سیالوی صاحب مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی
(مدرس جامعۃ الحراء والاسلامیہ میرپور آزاد کشمیر )
اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کی اسلام کے لیے بے شمار خدمات کا اعتراف تو ہر ذی شعور سنی مسلمان کررہا ہے ۔ اور یقیناً لائقِ تعریف ہیں لیکنمَدَنی چینل کے ذریعے کروڑوں اربوں انسانوں کی اصلاح کا بیڑا اٹھانا اپنی نوعیت کا منفرد اور جدید قابلِ تعریف عمل ہے۔ جس کے ذریعے سے بیک وقت کھربوں انسانوں کے عقیدہ و عمل کی اصلاح کی جاسکتی ہے۔ اور انہیں اسلام کی حقیقی تعلیمات سے روشناس کرایا جاسکتا ہے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(67) حضرت پیرغلام رسو ل ثانی توگیروی چشتی صاحب مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی
(سجادہ نشین آستانہ عالیہ توگیرے شریف ضلع بھاولنگر)
ذات ِ خداوندی عَزَّوَجَلَّ نے ہر دور میں اپنے منتخب و محبوب بندوں سے اپنے دین متین کی ترویج و اشاعت کا عظیم الشان کام لیا۔ دورِ حاضر ( جو کہ بلاشبہ پرفتن دور ہے)