نگاہِ کرم سے نواز رہے ہیں۔ امیرِ اہلسنّت پاسبان مسلک رضارضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ذات ہمارے لیے ایک خصوصی نعمت اور خصوصی نوازش ہے۔(اوریہ)اللہ پاک اور سرکارِ دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے ایک عطیہ سے کم نہیں ہے۔اللہ پاک بطفیلِ نبی دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ (دامت برکاتہم العالیہ)کو عمر خضر عطا فرمائے۔ اس کے ساتھ مَدَنی چینل کا اجراء ایک بہت بڑی کاوش ہے ، خاص کر ایک ایسا چینل جو کہ خالصتاً دینی ہو۔ اس کا جاری رہنا اہلِ حق پر ایک بہت بڑا احسان عظیم ہے۔میں ان احباب کو اربابِ اقتدار کوا ور دیگر احبابِ گرامی جن کا تعلق مَدَنی چینل کے اجراء کے سلسلہ میں جس کی مساعی شامل ہے ان کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں ، اور ہدیۂ تبریک پیش کرتا ہوں۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(65) حضرت مولاناپیرمفتی محمدمظہر فرید شاہ صاحب مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی
(نائب مہتمم جامعہ فریدیہ ساہیوال)
مَدَنی چینلکااجراء عالمگیر تبلیغی تحریک ’’دعوتِ اسلامی‘‘ کا حسین اقدام ہے۔ فَلِلّٰہِ الْحَمْد مسلمانوں کی غیر سیاسی عالمی تبلیغی و اصلاحی