مَدَنی چینل صحیح معنوں میں اسلام کی تبلیغ کر رہا ہے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(63) حضرت مولانا الطاف الرحمن چشتی صاحبمُدَّظِلُّہُ الْعَالِی
(مہتمم دارالعلوم رحمانیہ، چشتیہ،صدر گویرہ (ٹھٹھہ مسریرہ) ضلع اوکاڑہ )
غیر سیاسی مذہبی تبلیغی مشن لے کر چلنے والی دعوتِ اسلامی کا یہ عمل انتہائی خوش آئند ہے کہ مَدَ نی چینل کے ذریعے کروڑوں لوگوں کو اسلام کی تعلیمات سے استفادہ حاصل ہوگا۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(64) حضرت مولاناپیرسید احمد کمال شاہ صاحب مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی
(زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ قادریہ ہارون آباد بہاولپور )
اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ اہلِ سنت پر جو خالقِ اکبر جَلَّ جَلَالُہ نے کرم فرمایا ، ان کرم نوازیوں اور انعامات میں سے ایک کرم دعوتِ اسلامی کا قیام ہے اور دعوتِ اسلامی جو ایک عالمگیر کام کا فریضہ سر انجام دے رہی ہے، اس کی مقبولیت اور لوگوں کا متوجہ ہونا اس بات کی غمازی کررہا ہے کہ سرکار ابدقرار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی خصوصی