مَدَنی چینل آج کے میڈیا کے طوفانی سیلاب میں بارانِ رحمت کا ایک خوشگوار اضافہ ثابت ہو گا۔ ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ۔ آج کے دور کی ضرورت کا احساس کر کے دعوتِ اسلامی کی مجلس شور یٰ کا فیصلہ بہت ہی خوش آئند ہے ، بَلِّغُوْاعَنِّیْ وَلَوْاٰیَۃً(حدیثِ پاک)کا بہترین ذریعہ ثابت ہو گا ۔کروڑوں خواتین اور گھریلو بچے فیضانِ سنت سے مستفیض ہو سکیں گے۔جو کے دروس مسا جد اور مدارس کے ذریعے اتنا وسیع پیمانہ پر ممکن نہیں تھا۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(51) حضرت مولاناعبدالواحدمجیدی صاحب مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی
(خطیب جامع مسجد باب الحرمین سیکٹر14/Lاورنگی ٹاؤ ن باب المدینہ کراچی)
مَیں نے آپ کامَدَنی چینل دیکھامَیں ایک دفعہ اپنی بڑی بہن کے گھرگیاتومیری بہن کاپورا گھرمَدَنی چینل دیکھ رہاتھا۔اوراس وقت مَدَنی چینل پرشیخِ طریقت وشیخِ شریعت (حضرت علامہ مولانامحمدالیاس عطّار قادری رضوی دام ظلہ)وضوکاطریقہ بتا رہے تھے ۔اَلحمدُ للّٰہعَزَّوَجَلَّ میری بہن کے پورے گھروالوں نے پوراوضوکاطریقہ سیکھا۔مجھے بڑی حیرت ہوئی کہ میرایہ گھرانہ