Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط اول)
34 - 48
(48)حضرت مولانامفتی انتخاب احمد نورانی چشتی  مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی
(چیئرمین ادارہ صراط القرآن مرکز الاولیاء لاہور )
	اَلحمدُ للّٰہعَزَّوَجَلَّ  اہلسنّت وجماعت کی عظیم تبلیغی تحریک دعوتِ اسلامی کایہ مشن (مَدَنی چینل ) اچھا ہے اور وقت کی ضرورت ہے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(49)حضرت مولاناابوالرضا محمد عبدالعزیز نوری  مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی
(مہتمم مرکزی دارالعلوم غوثیہ حویلی لکھا ضلع اوکاڑہ)
	 اللہ تعالیٰ جَلَّ جَلَالُہ  اور حضور پرنور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فخر اہلسنّت، امیرِ اہلسنّت پیر طریقت حضرت علامہ محمد الیاس صاحب قادری مدظلہ العالی کو ایسا حکیم الامت بنایا ہے کہ آپ نے اوّل سے احباب کی نبضوں  پر جو ہاتھ مبارک رکھا ہے اور رکھ رہے ہیں  وہ قابلِ رشک ہے۔ مَدَنی چینل کے کیا کہنے! 
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(50) حضرت مولانامفتی محمد عارف سعیدی صاحب مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی
(مہتمم جامعہ انوارِ مصطفٰے جامع مسجد آدم شاہ نزد ریلوے گراونڈ انوارِ مصطفٰے روڈ سکھر )