Brailvi Books

مدنی ماحول کیسے ملا؟
53 - 58
فیض پانے لگی ۔ کچھ دنوں  بعد دعوتِ اسلامی کے تحت کورنگی میں سالانہ سنتوں  بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا ، جس میں مجھے بھی شریک ہونے کا موقع ملا، اس اجتماع میں جب امیرِ اہلسنتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا اصلاحِ اعمال پر مشتمل اور دلوں  میں  خوف خدا پیدا کرنے والا بیان شروع ہوا تو میں  نے بغور سنا، ایک ولی کامل کی پرتاثیر زبان سے ادا ہونے والے جملے کانوں  کے راستے دل میں  اتر گئے، اس کے بعدرقت انگیز دعا ہوئی، میں  اپنے گناہوں  کو یاد کرکے اشکبار ہوگئی ، مجھے شدت سے اپنی بدعملی پر افسوس ہونے لگا، بس اس اجتماع میں  میرے دل میں  گناہوں  سے بچنے کا حقیقی جذبہ بیدار ہوگیا اور میں  نے اپنے سابقہ تمام گناہوں  سے سچے دل سے توبہ کرلی، شرعی پردہ کرتے ہوئے مدنی برقع پہن لیا۔اپنی قبر وآخرت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ دیگر اسلامی بہنوں  میں  فکر آخرت اُجاگر کرنے کی مدنی دھن سر پر سوار ہوگئی ، اسلامی بہنوں  پر انفرادی کوشش کرکے انہیں  سنّتوں  بھرے اجتماعات کی دعوت پیش کرنے لگی۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادم تحریر عالمی مجلسِ مشاورت کی خادمہ (ذمہ دار ) کی حیثیت سے مدنی کام کرنے میں  مصروف ہوں۔
{16}خوش بخت گھرانہ
	باب المدینہ (کراچی) کی ایک اسلامی بہن کا بیان الفاظ کی کمی بیشی کے ساتھ کچھ اس طرح ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے منسلک ہونے کا