باب المدینہ کراچی، پاکستان) میں دعوت اسلامی کے تحت سنّتوں بھرا اجتماع ہوا۔ جس میں اسلامی بہنوں کے لیے الگ پردے میں رہ کر بیان سننے کا انتظام کیا گیا تھا ۔ انھوں نے ہم سب گھروالوں کو سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ،یوں میں نے بھی سنّتوں بھرے اجتماع میں جانے کی ہامی بھرلی اور مقررہ دن گھروالوں کے ساتھ اجتماع گاہ پہنچ گئی، زندگی میں پہلی بار سنّتوں بھرے اجتماع میں شریک ہونے کا موقع ملا ، وہاں ایمان افروز مناظر تھے ، کثیرتعداد میں اسلامی بہنیں موجود تھیں ، مدنی برقعوں کی بہاریں تھیں ، مجھے اس اجتماع کی بہاریں بہت اچھی لگیں ، نیکی کی جانب دل مائل ہوا۔
ہمارے علاقے نیا آباد میں اسلامی بہنوں کا مدنی کام نہ ہونے کے برابر تھا ، ماموں جان کی دلی تمنا تھی کہ کسی طرح ہمارے علاقے میں بھی دعوت اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کا سنّتوں بھرے اجتماع کا آغاز ہوجائے،آخر ان کی کڑھن رنگ لائی۔ ۲۹شوال ۱۴۲۱ ھ مطابق 2 مئی 1992 ء کو ماموں جان کی انفرادی کوشش سے اپنے علاقے میں تنظیمی ترکیب کے مطابق اسلامی بہنوں کا اجتماع شروع کروایا جس میں مجھے امیر اہلسنت کی مایہ ناز تصنیف’’ فیضانِ سنت‘‘ سے درس دینے کی سعادت ملنے لگی ۔ رفتہ رفتہ اجتماع کے بارے میں علاقے کی اسلامی بہنوں کو علم ہونے لگا، اسلامی بہنوں کی تعداد بڑھنے لگی۔ بہرحال میں بھی اس اجتماع سے