کی برکت سے قبروآخرت کی تیاری کی فکر دامن گیر ہوگئی، مزید اسلامی بہنوں کے اخلاق بہت پیارے تھے، ان کی محبتوں اور شفقتوں نے مجھے دعوت اسلامی کا گرویدہ بنادیا ، شرعی پردے کاذہن بن گیااورمیں نے مدنی برقع اپنالیا، اسلامی بہنوں کے اجتماعات میں شرکت میرا معمول بن گیا، نیکی کی دعوت عام کرنے کیلئے میں اپنا کردار ادا کرنے لگی ، دعوت ِاسلامی کے مدنی ماحول میں آنے کے 2ماہ بعد مجھے ذیلی سطح پر نگرانی عطا کر دی گئی ، جس کی برکت سے مزید میرے نیکی کی دعوت کے جذبے کو مدینے کے چار چاند لگ گئے ، اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادم بیان عالمی مجلس مشاورت کی رُکن ہونے کی حیثیت سے اسلامی بہنوں میں سنّتیں عام کرنے میں اپنی خدمات پیش کررہی ہوں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{15}ماموں جا ن کی انفرادی کوشش
ایک اسلامی بہن کے بیان کا خلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں آنے سے قبل میں فکرِ آخرت سے عاری تھی ، مجھے دعوت اسلامی کا مدنی ماحول اس طرح ملا ، میرے ماموں جان کو دعوت اسلامی کا مدنی ماحول میسرتھا جس کی برکت سے ان کے اخلاق اور کردار بہت اچھے تھے۔ وہ ہمیں بھی وقتاً فوقتاً دعوتِ اسلامی کے ماحول کی برکتیں بتاتے اور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیتے رہتے تھے۔ غالباً ۱۴۱۱ھ مطابق 1991 ء میں ککری گراؤنڈ (کھارادر