Brailvi Books

مدنی ماحول کیسے ملا؟
50 - 58
 دعوت اسلامی والی کا گھر ہوگا۔ 
	چنانچہ گھر پہنچ کر میں  نے والدہ محترمہ سے عر ض کی کہ فلاں  گلی میں  ایک گھر ہے جس پر درودِ پاک لکھا ہوا ہے ایسا لگتا ہے کہ وہ کسی دعوتِ اسلامی والی   کا گھر ہے ، آپ میرے ساتھ ان کے گھر پر چلیے تاکہ میں  ان سے قراٰن پاک تجوید کے ساتھ پڑھنے کے لیے دعوتِ اسلامی کے مدرسے اور اسلامی بہنوں  کے  سنّتوں  بھرے اجتماع کے بارے میں  معلوم کرسکوں ، والدہ میرے ہمراہ روانہ ہوگئی ، جب ہم اس گھر میں  داخل ہوئے تو وہاں  پر موجود اسلامی بہن سے آنے کا سبب بیان کیا تو انہوں  نے ہمیں  دعوتِ اسلامی کے ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بہن کا پتا بتایا جواس وقت علاقائی سطح پر ذمہ دار تھی، ہم ان کے پاس گئے تو انھوں  نے نہایت ہی پُرتپاک طریقے سے ہمار استقبال کیا، خندہ پیشانی سے سلام و ملاقات کی، دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے مدنی ماحول کے بارے میں  آگاہ کیا اور دعوت اسلامی کے زیر انتظام ایک مدرسے کا ایڈرس بھی دیا، میں نے بغیر کسی تاخیر کے اس مدرسے میں  داخلہ لے لیااور شوق کے ساتھ قراٰنِ پاک سیکھنے میں  مشغول ہوگئی، یہاں  کا مدنی ماحول بہت پیاراتھا ، وقتاً فوقتاً نیکیوں  بھری زندگی گزارنے کا مدنی ذہن دیا جاتا، پردے کی اہمیت دلوں  میں  اُجاگر کی جاتی، الغرض مجھے مدرسۃ المدینہ للبنات کا حیاسے منوّر ماحول بہت اچھا لگا، دعوت اسلامی کے مدنی ماحول