سے ہماری فیملی کے ایک اسلامی بھائی دعوت اسلامی کے پاکیزہ مدنی ماحول میں شامل ہو گئے، جہاں وہ خود فیضانِ عطار سے فیض یاب ہونے لگے وہیں انہوں نے ہم سب گھر والوں کوبھی شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولاناابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رَضَوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دامن کرم سے وابستہ کر کے سلسلہ قادریہ عطاریہ میں داخل کروا دیا، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا دامنِ کرم کیا تھاما ، میری زندگی میں بہار آگئی ، امیراہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دینی خدمات اور ان کے خوفِ خدا اور عشقِ مصطفٰے کے واقعات سن کر میرے دل میں آپ کی محبت وعقیدت گھر کرتی چلی گئی، آپ کے پُرسوز بیانات سن کربہت متأثر ہوئی، دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے منسلک ہونے کا جذبہ دل میں موجزن ہوگیا، دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے اور مدرسۃ المدینہ للبنات میں داخلے کے لیے مجھے کسی اسلامی بہن کی رہنمائی کی ضرورت تھی مگر میں کسی اسلامی بہن کو نہیں جانتی تھی اس لیے میں دعوت اسلامی سے وابستہ کسی اسلامی بہن کی تلاش میں رہنے لگی ، اسی طرح ایک سال بیت گیا مگر کسی اسلامی بہن سے ملاقات کی ترکیب نہیں بنی، آخر میری دلی تمنا یوں پوری ہوئی کہ کہیں جاتے ہوئے ایک دن میری نظر ایک دروازے پر پڑی جس پر درودِ پاک لکھاہواتھا، دل میں خیال آیا شاید یہ کسی