Brailvi Books

مدنی ماحول کیسے ملا؟
41 - 58
مسلمان خواتین کو عقلِ سلیم عطا فرمائے اور انہیں  حیاسے معمور زندگی بسرکرنے کی توفیق عطافرمائے ۔ آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{11} میرا محبوب مشغلہ
	باب المدینہ(کراچی) کی مقیم اسلامی بہن کے تحریری بیان کا خلاصہ  اس طرح ہے کہ دعوت اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے مَربوط ہونے سے قبل ڈرامے دیکھنا اور بے پردگی کرنا میری عادت میں  شامل تھا۔ خوش قسمتی سے ایک اسلامی بہن کی انفرادی کوشش سے سنتوں  بھرے اجتماع میں  شرکت نصیب ہوئی، جہاں  مجھے بے حد قلبی سکون ملا، میرے دل و دماغ معطّر ہوگئے۔ مبلّغہ اسلامی بہن مسلسل انفرادی کوشش کرتی رہی یوں میں  دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اسلامی بہنوں  کے ہفتہ وار سنّتوں  بھرے اجتماع کی پابندہوگئی، رفتہ رفتہ گناہوں  سے دل بیزار ہونے لگا، نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی کام کرنے کا جذبہ نصیب ہوگیا،کرم بالائے کرم یہ کہ جلد ہی مجھے تنظیمی سطح پر مدنی کاموں  کی ذمہ داریاں  ملنے لگیں ، الغرض میرے شب و روز مدنی کاموں  میں  بسر ہونے لگے۔ تادمِ بیان رُکنِ عالمی مجلس مشاورت ہونے کی حیثیت سے حسبِ توفیق دین متین