Brailvi Books

مدنی ماحول کیسے ملا؟
40 - 58
زیادہ سے زیادہ نیکیاں  جمع کروں  اور دنیا سے اپنا ایمان سلامت لے کر جاؤں ، اللہ عَزَّوَجَلَّ مجھے ثابت قدمی عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے مذکورہ اسلامی بہن دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے قبل بے پردگی کے فعلِ حرام جہنم میں  لے جانے والے کام میں  مبتلا تھی ، مگر جب انہیں  دعوت اسلامی کا مشکبار مدنی ماحول میسر آیا توان کا دل خوفِ خدا ور عشقِ مصطفٰے سے روشن ہو گیا ، بے پردگی کی ہلاکت سے آشنا ہوگئی ، لہٰذا انہوں  نے پردے کا اہتما م شروع کردیا ، یادرکھیے اسلام نے خواتین کو بڑا مقام ومرتبہ عطا کیا ہے ، انہیں  پردے کا حکم د یا ہے تاکہ  وہ گندی نظروں  سے بچ سکیں ،مگر افسوس! مسلمان خواتین کی ایک تعداد حکم ِالٰہی کی نافرمانی کرکے اپنی قبروآخرت برباد کرنے میں  مگن ہے،انہیں  غور کرناچاہئے کہ  آخر کب تک یہ دنیا میں  زندہ رہیں  گی، یقینا ایک د ن مر ناہے، اندھیری قبر میں  اُترنا ہے، اللہ عَزَّوَجَلَّکی بارگاہ میں  حاضرہونا ہے ، اگر بے پردگی کے فعلِ حرام کے سبب وہ ناراض ہوگیا، اس کی رحمت شاملِ حال نہ ہوئی اور جہنم کے عذاب میں  جھونک دیا گیا تو غور کیجیے کہ کس طرح جہنم کی آگ برداشت کرسکیں  گی ، اللہ عَزَّوَجَلَّکی بارگاہ میں  دعا ہے کہ بی بی فاطمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہاکے وسیلے سے