Brailvi Books

مال وراثت میں خیانت نہ کیجئے
7 - 40
حَکِیۡمًا ﴿۱۱﴾ (1)	
طرف سے مقرر کردہ حصہ ہے۔ بیشک اللہ بڑے علم والا، حکمت والا ہے۔
	اللہ تعالیٰ مزید ارشاد فرماتا ہے:
تِلْکَ حُدُوۡدُ اللہِ ؕ وَمَنۡ یُّطِعِ اللہَ وَرَسُوۡلَہٗ یُدْخِلْہُ جَنّٰتٍ تَجْرِیۡ مِنۡ تَحْتِہَا الۡاَنْہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا ؕ وَذٰلِکَ الْفَوْزُ الْعَظِیۡمُ ﴿۱۳﴾ وَمَنۡ یَّعْصِ اللہَ وَرَسُوۡلَہٗ وَیَتَعَدَّ حُدُوۡدَہٗ یُدْخِلْہُ نَارًا خٰلِدًا فِیۡہَا ۪ وَلَہٗ عَذَابٌ مُّہِیۡنٌ ﴿٪۱۴﴾ (2)
ترجمۂکنزُالعِرفان: یہ اللہ کی حدیں   ہیں  اور جو اللہ اور اللہ کے رسول کی اطاعت کرے تو اللہ اسے جنتوں  میں داخل فرمائے  گا جن کے نیچے نہریں  بہہ رہی ہیں۔ ہمیشہ ان میں  رہیں  گے، اور یہی بڑی کامیابی  ہے۔ اور جو اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی  کرے اور اس کی (تمام) حدوں  سے گزر جائے تواللہ اسے آگ میں  داخل کرے گا جس میں  (وہ) ہمیشہ رہے گا اور اس کے لئے رُسوا کُن عذاب ہے۔
تقسیمِ میراث کی اہمیت:
	وراثت میں  ہر وارث کو اس کا حق دینا کتنا ضروری ہے اس کا اندازہ اِس رکوع میں  بیان کردہ چیزوں  سے لگائیں : 
(1)…شروع میں  فرمایا کہ اللہ تعالیٰ تمہیں  وراثت تقسیم کرنے کا حکم دیتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…النساء: ۱۱۔
2…انساء:۱۳-۱۴۔