Brailvi Books

مال وراثت میں خیانت نہ کیجئے
38 - 40
سوال: 	بیوی کی موت کے بعد جہیزکا حقدار کون ہوگا؟
جواب: 	عرفِ عام کے مطابق جہیز کی مالک عورت ہوتی ہے لہٰذا اس کے انتقال کے بعد جہیز کا سامان اس کے ورثاء میں  شرعی حصوں  کے مطابق تقسیم ہوگا جس میں  شوہر بھی شامل ہوگا۔
سوال: 	زندگی میں  اگر کسی وارث یا غیر وارث کے نام اپنی کوئی جائیداد کرادی لیکن اس پر قبضہ نہ دلایا اور انتقال ہوگیا تو اب اس جائیداد کا مالک کون؟
جواب:	جائیداد کسی کے نام کرنا تحفہ ہے اور شریعت میں  تحفہ کیلئے اس پر قبضہ ضروری ہے، لہٰذا بغیر قبضہ کئے تحفہ دینے کا عمل شرعی اعتبار سے مکمل نہیں  ہوتا لہٰذا اگر کسی شخص نے اپنی زندگی میں  اپنا کوئی مال یا جائیداد زبانی یا تحریری طور پر کسی کے نام کردی، لیکن تحفہ لینے والے نے اس پر قبضہ نہیں  کیا تو تحفہ مکمل نہ ہوگا بلکہ وہ چیز تحفہ دینے والے کی ملکیت پر ہی باقی رہے گی اور قبضہ سے پہلے اگر ان میں  سے کسی ایک کا بھی انتقال ہوگیا تو یہ تحفہ باطل ہوجائے گااور تحفہ دینے والے کی موت کے بعد اسکے ورثاء میں  ہی تقسیم ہوگا۔ قبضہ سے مراد کیا ہے؟ اور کس صورت میں  کیسے قبضہ کیا جاتاہے اِن مسائل میں  کافی تفصیل ہے اس لئے اِن مسائل کے لئے کسی مستند سنی دارُالافتاء میں  رابطہ ضرور کرلیں۔
سوال: 	والد کے انتقال کے بعد ورثاء میں  بعض افراد والد کا کاروبار سنبھالتے ہیں  توکیا سب ورثاء اس کاروبار اور اسکے نفع میں حصہ دار ہوں  گے یا صرف کاروبار کرنے والے؟