سوال: کیا سوتیلے بہن بھائیوں کابھی وراثت میں حصہ ہوتا ہے؟
جواب: اس میں تفصیل یہ ہے کہ اگر وہ ایک طرف سے سوتیلے ہیں جیسے باپ کی طرف سے بہن بھائی ہیں جو دوسری عورت سے پیدا ہوئے جنہیں ’’علاتی‘‘ کہا جاتا ہے یا صرف ماں کی طرف سے بہن بھائی ہیں جو کسی دوسرے شوہر کے ذریعے پیدا ہوئے جنہیں ’’اَخیافی‘‘ کہا جاتا ہے تویہ اپنی شرائط کے ساتھ ورثاء ہوتے ہیں جبکہ جو دونوں طرف سے سوتیلے ہوں کہ نہ باپ کی طرف سے ہوں اور نہ ماں کی طرف سے تو وہ بہن بھائی کے رشتے کے اعتبار سے ورثاء نہیں ہیں۔
سوال: کیا دادا کی جائیداد میں پوتے کا حصہ ہوتا ہے ؟
جواب: اگر کسی شخص کا انتقال ہوا اور اس کی اولاد زندہ نہیں ، پوتا زندہ ہے تو یہی اپنے دادا کی جائیداد کا وارث ہوگا البتہ اگر میت کا بیٹا اور پوتا دونوں زندہ ہوں تو اب پوتا اپنے دادا کی جائیداد کا وارث نہ ہوگا۔ایسی صورت میں وارث کو چاہئے کہ اپنے حصے سے کچھ مال اسے دیدے۔ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:
وَ اِذَا حَضَرَ الْقِسْمَۃَ اُولُوا الْقُرْبٰی وَ الْیَتٰمٰی وَالْمَسٰکِیۡنُ فَارْزُقُوۡہُمۡ مِّنْہُ وَقُوۡلُوۡا لَہُمْ قَوْلًا مَّعْرُوۡفًا ﴿۸﴾ (1)
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور جب تقسیم کرتے وقت رشتہ دار اور یتیم اور مسکین آجائیں تو اس مال میں سے انہیں بھی کچھ دیدو اور ان سے اچھی بات کہو۔
اس حکم پر عمل کرنے میں مسلمانوں میں بہت سستی پائی جاتی ہے بلکہ اس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1 …النساء: ۸۔