Brailvi Books

مال وراثت میں خیانت نہ کیجئے
19 - 40
 تَعَالٰی عَنْہُ سے ارشاد فرمایا:’’اے سعد ! اپنی غذا پاک کر لو! مُسْتَجَابُ الدَّعْوَات ہو جاؤ گے، اس ذاتِ پاک کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں  محمد ( صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ) کی جان ہے! بندہ حرام کا لقمہ اپنے پیٹ میں  ڈالتا ہے تو اس کے 40دن کے عمل قبول نہیں  ہوتے اور جس بندے کا گوشت حرام سے پلا بڑھا ہواس کے لئے آگ زیادہ بہترہے۔(1)
چوتھی وعید،حرام کھانے پینے والے کی دعا قبول نہیں  ہوتی:
	حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں  :سرکارِ دو عالَم  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے ایک شخص کا ذکر کیا جو لمبا سفر کرتاہے،اس کے بال پراگندہ اوربدن غبار آلود ہے اور وہ اپنے ہاتھ آسمان کی طرف اٹھا کر یا رب! یا رب! پکار رہاہے حالانکہ اس کا کھانا حرام، پینا حرام، لباس حرام اورغذا حرام ہوپھر اس کی دعاکیسے قبول ہو گی!۔(2)
	اللہ تعالیٰ مسلمانوں  کو حرام مال حاصل کرنے سے بچنے اور حلال مال حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے،اٰمین۔
 چوتھا گناہ :وارث کا مال غصب کرنا:
 	کسی کی وراثت کا حصہ دبا لینا، ناحق مال کھانے میں  داخل ہے اور اس سے اللہ تعالیٰ نے منع فرمایا ہے،چنانچہ ارشاد فرمایا:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…معجم الاوسط، باب المیم، من اسمہ: محمد، ۵/۳۴، الحدیث: ۶۴۹۵۔
2…مسلم، کتاب الزکاۃ، باب قبول الصدقۃ من الکسب الطیّب۔۔۔ الخ، ص۵۰۶، الحدیث: ۶۵(۱۰۱۵)۔