Brailvi Books

کرسی پر نماز پڑھنے کے اَحکام
26 - 37
ہو یا دوسرے نے۔
(10)اگر کوئی اونچی چیز زمین پر رکھی ہوئی ہے اُس پر سجدہ کیا اور رکوع کے لیے صرف اشارہ نہ ہوا بلکہ پیٹھ بھی جھکائی تو صحیح ہے بشرطیکہ سجدہ کے شرائط پائے جائیں  مثلاً اس چیز کا سخت ہونا جس پر سجدہ کیا کہ اس قدر پیشانی دب گئی ہو کہ پھر دبانے سے نہ دبے اور اس کی اونچائی بارہ اُنگل سے زیادہ نہ ہو۔ ان شرائط کے پائے جانے کے بعد حقیقۃً رکوع و سجود پائے گئے، اشارہ سے پڑھنے والا اسے نہ کہیں  گے اور کھڑا ہو کر پڑھنے والا اس کی اِقتدا کر سکتا ہے اور یہ شخص جب اس طرح رکوع و سجود کرسکتا ہے اور قیام پر قادر ہے تو اس پر قیام فرض ہے یا اَثنائے نماز(1) میں  قیام پر قادر ہوگیا تو جو باقی ہے اسے کھڑے ہو کر پڑھنا فرض ہے لہٰذا جو شخص زمین پر سجدہ نہیں  کر سکتا مگر شرائطِ مذکورہ کے ساتھ کوئی چیز زمین پر رکھ کر سجدہ کر سکتا ہے، اس پر فرض ہے کہ اسی طرح سجدہ کرے اشارہ جائز نہیں  اور اگر وہ چیز جس پر سجدہ کیا ایسی نہیں  تو حقیقۃً سجود نہ پایا گیابلکہ سجدہ کے لیے اشارہ ہوا لہٰذا کھڑا ہونے والا اس کی اقتدا نہیں  کر سکتا اور اگر یہ شخص اَثنائے نماز میں  قیام پر قادر ہوا تو سرے سے پڑھے۔
(11)پیشانی میں  زخم ہے کہ سجدہ کے لیے ماتھا نہیں  لگا سکتا تو ناک پر سجدہ کرے اور ایسا نہ کیا بلکہ اشارہ کیا تو نماز نہ ہوئی۔(2)
بہارِ شریعت سے یہ کل گیارہ مسائل بیان ہوئے جو فرضیت ِقیام اور مریض کی نماز کے علیحدہ علیحدہ بیان میں  مذکور ہیں ، سہولت کے لئے ترتیب کے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…دورانِ نماز۔                    2…بہار ِ شریعت، ۱/۷۲۰-۷۲۲، مختصراً۔