کرنے کا ذہن دیا جوکہ باب المدینہ (کراچی ) میں ہونے والاتھا ان کی انفرادی کوشش کی بدولت ان کی والدہ اور ہمشیرہ تربیتی کورس کے لیے رضا مند ہوگئیں۔
چنانچہ جنید عطاری مرحوم اپنی والدہ، ہمشیرہ اور والد صاحب کے ہمراہ باب المدینہ (کراچی) روانہ ہوگئے۔ شہرِ مرشد پہنچ کر انہوں نے سب سے پہلے والدہ اور بہن کو اسلامی بہنوں کے تربیتی کورس میں داخلہ دلوایا اور پھر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ (پرانی سبزی منڈی) حاضر ہوکر مدنی تربیت گاہ پر اپنے آپ کو 12 ماہ کے مدنی قافلے کے لیے پیش کردیا۔ اس دوران ان کے والدصاحب بھی فیضانِ مدینہ میں سنّتیں سیکھنے میں مشغول ہوگئے۔ جنید عطاری نے 12ماہ کے دوران ہی مدَنی قافلہ کورس کیا اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ (پرانی سبزی منڈی) میں قائم مدنی تربیّت گاہ پر اپنی خدمات سرانجام دینے لگے پھر کچھ عرصہ بعد مدَنی مرکز کے حکم پر اپنے علاقے قادِرآباد آگئے اور بڑی ہی محنت ولگن سے علاقے میں نیکی کی دعوت عام کرنے میں مشغول ہوگئے۔ سنّتوں کی خدمت کا جذبہ دیکھتے ہوئے انہیں بہت جلد تحصیل پھالیہ کا ڈویژن ذمہ دار مقرر کردیا گیا۔ اسی سال دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اجتماعی اعتکاف کے ذمہ دار بھی رہے۔ انہوں نے بڑے جوش وخروش سے مُعْتَکِفِیْن کی خدمت سرانجام دی۔ ابھی ان کے 12 ماہ مکمل ہونے میں کچھ ہی دن باقی تھے کہ ماہ شوال المکرم میں وکیلِ عطار