محمد افتخار عطاری مدظلۃ العالی(ذمہ دار حنبلی کابینہ) نے مدنی کاموں کے حوالے سے شہر گوجرہ میں مدنی مشورہ لیاجس میں جنید عطاری بھی شریک تھے۔ اس مدنی مشورے میں مدنی کاموں کی ترقی وعروج کے حوالے سے اچھی اچھی نیّتوں کا اظہار کیا ۔ مشورے کے اختتام پروکیلِ عطار کے ذریعے توبہ اور تجدید بیعت کا شرف پایا۔ زندگی کی آخری نماز عشا باجماعت اداکی اور ایک ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر گھر کی طرف روانہ ہوگئے۔
اسی دورانِ مدینہ شریف کا مبارک ذکر چھڑگیا، انہوں نے اپنی والدہ کو حج کروانے کے ارادے کا اظہار کیا۔ دورانِ سفر انہیں پولیس اہلکار کھڑے ہوئے نظر آئے تو ان کے پاس جاکر نیکی کی دعوت پیش کی اور پھر گھر کی جانب روانہ ہوگئے۔ ابھی کچھ ہی دور چلے تھے کہ ناگاہ ان کی گاڑی پھسل گئی اور یہ دونوں اسلامی بھائی گر گئے، جنید عطاری کے سرپر شدید چوٹیں آئیں اور ان کا دماغ ماؤف ہوگیا مگر اس کے باوجود بھی ان کی زبان پر ذکرُاللہ کا وِرْد جاری تھا۔ انہیں جب ہسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹر اوردیگر عملہ یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ عام طور پر ایسی شدید چوٹیں لگنے کے بعدزخمی چیخ وپکار سے اپنی تکلیف کا اظہار کرتاہے مگر یہ کیسا حوصلہ مندنوجوان ہے کہ جس کی زبان پر ذکرُاللہ جاری ہے۔ بہرحال ڈاکٹروں نے ان کی جان بچانے کی بہت کوشش کی مگر جنید عطاری اپنی