دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا دامن کیا تھاما بے وفادنیا سے ان کا دل اُچاٹ ہوگیا۔ فانی دنیاکی عارضی راحتوں اور آسائشوں سے ناطہ توڑ کرقبروحشر کی تیاری میں مشغول ہو گئے۔ ان کی زندگی میں آنے والی تبدیلی لوگوں کے لیے باعثِ حیرت تھی۔ کل تک جس نوجوان کے گھر میں فلموں ڈراموں کا زورشور تھا آج انہیں کی انفرادی کوشش کی بدولت مدنی چینل کے اصلاحِ عقائد واعمال کے روح پرور سلسلوں کا دور دورہ ہے۔ جس کی برکت سے گھر کا ہرفرد دعوتِ اسلامی سے بے پناہ محبت و عقید ت رکھنے والا بن گیا۔ مزید نورِ علم سے روشن ومنور ہونے کا جذبہ بھی ان کے دلوں میں موجزن ہو گیا۔
جنیدبھائی ’’بی کام‘‘ کرنے کے بعد’’ ایم بی اے‘‘ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے مگر فیضانِ مرشد سے ان کے دل میں سنّتوں کی خدمت کی ایسی لگن پیدا ہوئی کہ انہوں نے عالمی مدَنی مرکز فیضانِ مدینہ جا کر اپنے آپ کو 12ماہ کے مدَنی قافلے کے لیے پیش کرنے اور نیکی کی دعوت عام کرنے کا تہیّہ کرلیا۔ جب سنّتوں کی خدمت کاعظیم جذبہ ان کے گھر والوں پر آشکار ہوا تو ان کے چہروں سے خوشی کا اظہارہونے لگا۔جہاں جنید عطاری کو اپنی اصلاح اور قبر وآخرت کی تیاری کی فکر تھی وہیں گھروالوں کی بھی قبروآخرت سنوارنے کا جذبہ تھا۔ اسی مقدس جذبے کے تحت اپنی والدہ اور ہمشیرہ کو اسلامی بہنوں کے 12روزہ تربیتی کورس