Brailvi Books

خوشبودار قبر
6 - 32
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

دُرود شریف کی فضیلت
	شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رَضَوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے رسالے ’’شیطان کے بعض ہتھیار‘‘ میں  حدیثِ پاک نقل فرماتے ہیں : جو مجھ پر جُمُعہ کے دن اور رات 100 مرتبہ دُرُود شریف پڑھے اللہ تعالٰیاس کی 100 حاجتیں  پوری فرمائے گا، 70 آخرت کی اور 30 دنیا کی اور اللہ  تعالیٰ ایک فرشتہ مقرر فرمادے گاجو اُس دُرُودِ پاک کو میری قبر میں  یوں  پہنچائے گا جیسے تحائف پیش کئے جاتے ہیں ، بلاشبہ میرا عِلم میرے وِصال کے بعد ویسا ہی ہوگاجیسا میری حیات میں  ہے۔ 
(جمع الجوامع، ۷/۱۹۹، حدیث: ۲۲۳۵۵)
{1}خوشبودار قبر
	قادِر آباد (تحصیل پھالیہ، ضلع منڈی بہاؤالدین، پنجاب)  میں  مقیم اِسلامی بھائی کے بیا ن کا خلاصہ ہے کہ ہمارے محلّے کے ایک نو جوان محمد جنید عطاری مرحوم جو کالج میں  زیرِ تعلیم تھے۔ مدَنی ماحول کی پُر نور فضاؤں  میں  آنے سے قبل کئی گناہوں  میں  مبتلا تھے، نمازوں  میں  سستی کرنا، آقاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم کی