اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحْمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت کے اس شعر کے مصداق بن جاتے ہیں۔
عرش پر دھومیں مچیں وہ مومنِ صالح ملا فرش سے ماتم اٹھے وہ طیّب و طاہر گیا
اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ عاشقانِ رسول کی ایمان افروز وفات کی مدنی بہاریں نوک پلک سنوارنے کے بعد پیش کی جارہی ہیں تاکہ سنّتوں کے عاملین عاشقانِ رسول کے تذکرے کے ساتھ ساتھ بے عمل اور دین سے دور دنیا کی محبت میں مخمور لوگوں کے لئے ہدایت کا سامان ہو، ان کے دل فکرِ آخرت سے روشن ہوں اوریہ دنیا ئے فانی کی حقیقت کو سمجھتے ہوئے نزع کی سختیوں سے بچنے اور قبر کی راحت اور کشادگی کے لیے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیں۔ خود بھی نیکیوں بھری زندگی بسر کریں اور لوگوں میں بھی نیکی کی دعوت عام کرنے میں مشغول ہوجائیں۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس اَ لْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ کی طرف سے ایمان افروز وفات کی مدَنی بہاروں پر مشتمل ایک رسالہ بنام ’’خوشبو دار قبر‘‘ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی جارہی ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں ’’اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش‘‘ کرنے کے لئے مدَنی انعامات پر عمل اور مدَنی قافلوں کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس اَ لْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ کو دن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے۔ آمِیْن
شعبہ امیرِ اہلسنّت مَجْلِس اَلمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ{دعوتِ اسلامی}
۸ شعبان المعظم ۱۴۳۵ھ بمطابق 7 جون 2014ء