Brailvi Books

خوشبودار قبر
25 - 32
جھوٹ بولا، ناحق لوگوں  کا مال دبایا اور حلال وحرام کا امتیاز کیے بغیر خوب بینک بیلنس بڑھایا موت کے بعد سب دنیا میں  دھرا کا دھرا رہ گیا انہیں  دنیا سے کفِ افسوس ملتے ہوئے خالی ہاتھ جانا پڑا۔ لیکن ایک مال ایسا ہے جو انسان کے ساتھ قبر میں  جاتا اور قبر کی گھبراہٹ ، تاریکی ، تنگی اور تنہائی سے نجات دلاتا اور راحت وسکون کے اَسباب مہیا کرواتاہے اور وہ مال ہے اچھے اعمال جو کسی بھی وقت انسان کو تنہا نہیں  چھوڑتے۔ اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول اس پر فتن دور میں نعمتِ عظمیٰ سے کم نہیں  جس کے فیضان سے آج لاکھوں  لاکھ مسلمان شریعت کے پابند اور سنّتوں  کے پیکربن کر بانیِ دعوتِ اسلامی کے عطاکر دہ مدنی مقصد ’’مجھے اپنی اورساری دنیا کے لوگوں  کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ‘‘ کے تحت اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ، انہی خوش نصیبوں  میں محمد رفیق عطاری مرحوم بھی شامل رہے جب مدنی بہار کے حوالے ان سے رابطہ کیا تو ان کے بھائی نے بتایا کہ افسوس آج محمد رفیق عطاری ہم میں  موجود نہیں  ہیں۔ 22 جون2012ء کو دنیائے فانی سے دار بقا کی طرف کوچ کرگئے۔ اِنَّاللہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن
	مزید ان کے بھائی نے محمد رفیق عطاری مرحوم کے حوالے سے بتایا کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی برکت سے ان کی نشے کی عادت چھوٹی اور انہوں