کے ساتھ ساتھ تہجد، اشراق وچاشت، اوابین کے نوافل اداکرنااور مدنی لباس میں ملبوس رہنامیرامعمول بن گیا۔ اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مجھے دعوت ِاسلامی کے مدنی ماحول سے ڈھیروں ڈھیر برکتیں ملیں اسی مدنی ماحول میں آنے کے بعد پاؤں کی تکلیف سے چھٹکاراملا۔ مزیدمدنی قافلوں میں مانگی جانے والی دعاؤں کی برکتیں اپنی سر کی آنکھوں سے دیکھنے کا موقع ملا، ایک عرصے سے میری والدہ محترمہ شوگر، بلڈ پریشراور فالج کی امراض سے دوچار تھیں جس کی وجہ سے ان کا چین وسکون رُخصت ہوچکا تھا، جب ان کی حالت دیکھتاتو افسردہ ہوجاتا، علاج معالجہ بھی کروایامگر انہیں افاقہ نہ ہوا ۔ مدنی ماحول کی پرنور فضاؤں میں آنے کے بعد مدنی قافلوں کی بہاریں سنیں تو میں بھی والدہ کی شفایابی کی نیّت سے راہِ خدا کا مسافربنا اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں نے خوب گڑگڑاکر اپنی والدہ کے لیے دعائیں مانگیں جن کی برکت سے میری والدہ کی طبیعت دن بدن بہتر ہونا شروع ہوگئی۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! یہ دنیا محض ایک مسافر خانہ ہے جس میں نہ کوئی رہا ہے نہ کوئی رہے گا۔ جس نے بھی دنیا سے وفاکی ہے بالآخر دنیا نے جفاہی کی، فکرِ آخرت سے غافل دنیا کی مستی میں گم نجانے کتنے لوگ آج اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں ان کے لاشے اندھیری قبرکے پُرہول گڑھے میں اتار دیے گئے ہیں ان کی دنیا کا وہ دَھن و دولت جسکی خاطر نمازیں قضاکیں ،