Brailvi Books

خوشبودار قبر
23 - 32
 مرکزالاولیاء (لاہور) میں  اپنے حلقے کی ایک ذمہ داری بھی میرے سپرد کردی گئی۔
	پھرجب رمضانُ المبارک کا رحمت والامہینہ تشریف لایا تو بابُ المدینہ (کراچی) عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں  ہونے والے 30دن کے اجتماعی اعتکاف میں  بیٹھنے کا ذہن بنا، چنانچہ میں  نے اپنازادِراہ باندھا اور بابُ المدینہ کراچی پہنچ کر اجتماعی اعتکاف میں  نام لکھوادیا، کثیر اسلامی بھائی امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی صحبت و زیارت اور ملفوظات سے فیض یاب ہونے کے لیے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ (کراچی) میں موجود تھے،  اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ جہاں  مجھے دورانِ اعتکاف شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی زیارت وملاقات کا شرف ملا اورآپ کے علم وحکمت کی خوشبوؤں  سے مہکتے ملفوظات سے اپنا ظاہروباطن معطر و معنبر کرنے کی سعادت ملی وہیں  کرم بالائے کرم یہ کہ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دستِ شفقت سے متعدد تحائف بھی ملے۔ 
	یوں  دعوتِ اسلامی کے مدَنی ماحول کی برکت سے میرے دل میں  فکرِآخرت کی شمع فروزاں  ہوگئی جسکی کرنوں  سے مجھ پر چھائی گناہوں  کی تاریکیاں  دور ہوگئیں  ، عمل کے جذبے کو چار چاند لگ گئے اور مجھ جیسا ناکارہ نشے کا عادی اور معاشرے کی نظروں  سے گراہواانسان فیضانِ امیراہلسنّت سے ایسا مالامال ہوا کہ کل تک جمعہ وعیدین کی نمازوں  سے بھی محروم تھا مگر اب نمازِ پنجگانہ کی ادائیگی