سُن کر بے حد خوش ہوئے اور میری حوصلہ افزائی فرمانے لگے۔ پہلی بار عاشقانِ رسول کا اس قدر پیار دیکھ کرمیں خوشی سے جھوم اُٹھا، دریں اثنا کھانا پیش کیا گیا اسلامی بھائیوں کا ایک ساتھ بیٹھ کر کھانا اور کھانے سے پہلے دعا پڑھانا اور دورانِ کھانا میٹھی میٹھی سنّتیں بیان کرنا مجھے بے حد اچھا لگا۔ اجتماع کے اختتام پر عاشقانِ رسول اپنے گھروں کی طرف روانہ ہوئے تو ہم نے بھی گھر کا رُخ کیا۔
جب ہم گھر پہنچے تو فجرکی نماز کا وقت قریب تھا لہٰذا بستر پر آرام کرنے کے بجائے ہم نمازِ فجر ادا کرنے کے لیے مسجد میں حاضر ہوگئے، نماز ِفجر باجماعت اداکی، نماز اداکرنے سے دل کو سکون کا احساس ہوا ،گویا دل ودماغ پر گناہوں کا ایک بار تھا جو نماز پڑھنے کی برکت سے دور ہوگیابارگاہ ِالٰہی میں سربسجود ہونے کے بعد جب ہم گھر پہنچے تومیں نے سب سے پہلے تمام نشہ آور چیزیں اٹھائیں اور گٹرمیں ڈال دیں اور ہاتھوں ہاتھ تربیتی کورس کی برکتیں لوٹنے کے لیے تیاری شروع کر دی، سب دیکھ کر حیران تھے کہ آخر اسے کیا ہو گیا ہے؟ اچانک اس قدر تبدیلی کیسے رونما ہوگئی ؟ تمام گھروالوں کے سمجھانے کے باوجود نشے کی لت سے جان نہیں چھوٹ پا رہی تھی دعوتِ اسلامی کے ایک ہی سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی برکت سے وہ عادتِ بدکافورہوگئی۔ سب گھروالے میری زندگی میں برپا ہونے والے مدنی انقلاب پر بہت خوش تھے۔چنانچہ میں نے اپنا زاد راہ اُٹھایا