دعوت کی برکت سے جلد ہی اس برائی سے میری جان چھوٹ گئی۔
امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے تعزیّت فرمائی
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جو عاشقانِ رسول دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں اپنی خدمات پیش کرتے ہیں وہ امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے خصوصی فیضان سے مالامال ہوتے اور خوب برکتیں پاتے ہیں چونکہ جنید عطاری ایک جذبے والے مبلغ تھے۔ انہوں نے امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے عطا کردہ عظیم مدنی مقصد ’’مجھے اپنی اورساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ‘‘کے تحت اپنی زندگی کے شب وروز بسر کیے تھے اس لیے ان پر امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی نظرِ کرم تھی۔ ان کے انتقال کی خبر جب شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولاناابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رَضَوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو ملی تو آپ نے ان کے لیے دعا فرمائی اور بذریعہ فون ان کے گھروالوں سے رابطہ کیا اور جنید عطاری کے انتقال پر غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبرکا دامن تھام کر بے شمار اجروثواب کا حقداربننے کا مدنی ذہن عطا فرمایا اور جنید عطاری کے ایصالِ ثواب کی نیت سے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جنید عطاری مرحوم پر شفقت دیکھ کر سب گھروالے اس قدر متأثر