Brailvi Books

خُلَاصَۃُ النَّحْو
85 - 107
	.6اسم موصول (اَلَّذِيْ وغیرہ)اور موصول حرفی (أَنَّ، أَنْ، مَا) مع صلہ کلام کا جز (فاعل، مبتدا، خبر ،مفعول، مضاف الیہ اور مجرور بحرف جر   وغیرہ)  بنتے ہیں : بَلَغَنِيْ أَنَّ زَیْدًا عَالِمٌ، قَدْ یَکُوْنُ مَا بَعْدَہَا دَاخِلًا فِیْمَا قَبْلَہَا۔
	.7ظرف اور جار مجروراپنے متعلَّق محذوف کے اعتبار سے خبر، صفت اور حال وغیرہ بنتے ہیں : اَلسَمَاءُ فَوْقَنَا، عَلَیْہِ دَیْنٌ، رَأَیْتُ نَہْرًا تَحْتَ الشَجَرَۃِ، رَأَیْتُ کَوْکَبًا فِي السَمَاءِ، رَأَیْتُ الْقَمَرَ بَیْنَ السَحَابِ، جَاءَ زَیْدٌ عَلَی الْفَرَسِ۔
	.8فعل مدح یاذم میں یاتو فعل مع فاعل جملہ فعلیہ خبر مقدم اور مخصوص ٗمبتدا مؤخر، اور مبتدا خبر جملہ اسمیہ انشائیہ بنتاہے۔یافعل مع فاعل الگ جملہ فعلیہ بنتاہے۔ اورمخصوص مبتدا محذوف ہُوَ وغیرہ کی خبر،اورمبتدا خبر الگ جملہ اسمیہ بنتا ہے۔
	.9مَا أَفْعَلَہٗ میں  مَا بمعنی أَيُّ شَیْئٍمبتدا، أَفْعَلَہٗ فعل با فاعل ومفعول جملہ فعلیہ ہو کر خبراور مبتدا خبرجملہ اسمیہ انشائیہ بنتاہے۔اورأَفْعِلْ بِہٖمیں  أَفْعِلْ صیغہ امر بمعنی ماضی ،اوربِہٖمیں  باءزائدہ ، ہاءفاعل ،اور فعل بافاعل جملہ فعلیہ انشائیہ بنتاہے۔
	.10فعل ناقص(مع اسم وخبر)جملہ فعلیہ خبریہ اور فعل مقاربہ ٗجملہ فعلیہ اِنشائیہ  بنتا ہے اور اسم ِفعل مبتدا اپنے فاعل قائم مقام خبر سے ملکر جملہ اسمیہ انشائیہ بنتاہے۔
	.11شبہ فعل(اسم فاعل، اسم مفعول، صفت مشبہ اور اسم تفضیل) کو ہمیشہ اس کے مرفوع (ضمیر مستتر یا اسم ظاہر)کے ساتھ ملاکر ترکیب میں  لیتے ہیں۔
	.12لقب مُبدَل منہ اورعلم بدل بنتاہے اور علم کے بعدآنے والا لفظ اِبْن جو ایک اور علم کی طرف مضاف ہواور آخر میں  آنے والا اسم منسوب دونوں  علم کی صفت بنتے